آئندہ مالی سال مےں بھی مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے، جام کمال

Mir Jam Kamal Khan

کوئٹہ( این این آئی) صوبائی کابینہ نے مالی سال 2020-21کے بجٹ کی منظور ی دے دی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز پر کورونا وائرس سے جاںبحق افراد کے لئے فاتحہ خوانیلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمان بزدار نے کابینہ کو مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام جبکہ سیکرٹری خزانہ نور الحق بلوچ نے کابینہ کو بجٹ تخمینہ محاصل و اخراجات مالی نظم و ضبط کے حوالے سے بریفنگ دیں، اس موقع پر کابینہ کی جانب سے متوازن بجٹ کی تیاری پر وزیراعلیٰ کے وژن اور محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ، اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کابینہ کے ساتھیوں کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوںبجٹ کی تیاری میں تمام ساتھیوں کی مشاورت شامل ہے ایک عوام دوست متوازن بجٹ اسمبلی لے جا رہے ہیں امید ہے اپوزیشن بھی منظوری میں ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بھی مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے جبکہ مالی کے آغاز ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجراءکا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سہ ماہی جائزہ کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے،بجٹ میں صوبے کے محاصل میں اضافہ کو اولین ترجیح حاصل ہے ہم اپنے وسائل کو ترقی دیکر خود انحصاری کا حصول ممکن بنائیں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*