موجودہ حالات میں زندگی کا جائزہ لےکر یقینا بہت کچھ سیکھا ہے، شائستہ لودھی

لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ زندگی کے جس کٹھن دور سے ہم گزر رہے ہیں ان حالات میں ہم نے اپنی زندگی کا جائزہ لے کر یقینا بہت کچھ سیکھا ہے ، اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر کے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کررہی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ سمجھدار انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے اور اپنی اصلاح کرے۔ ان دنوں میں اپنی زندگی کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے کہ میں نے کہاں کہاں غلطیاں کیں اورمجھے کیا کرنا چاہیے تھا اور میں کیا نہیں کر سکی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار کی ہے لیکن سب کو ایک نصیحت ہے کہ مایوس نہیں ہونا بلکہ مثبت انداز میں پیشرفت کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ زندگی کے جس کٹھن دور سے ہم گزر رہے ہیں ان حالات میں ہم نے اپنی زندگی کا جائزہ لے کر یقینا بہت کچھ سیکھا ہے ، اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر کے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کررہی ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*