دنیا بھر میں کورونا سے چارلاکھ 51ہزارہلاکتیں،متاثرین84لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن(م ڈ)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 6 ہزار 62 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 51 ہزار 384 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 35 لاکھ 36 ہزار 862 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 44 لاکھ 15 ہزار 816 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 941 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 34 ہزار 471 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 95 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*