کمزورمعیشت کے پیش نظرمکمل لاک ڈاﺅن کی پالیسی موثرنہیں ‘ اسد عمر

لاہور( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت آئندہ ماہ سے کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی استعداد50ہزاریومیہ سے بڑھاکرایک لاکھ کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کررہی ہے۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قواعدوضوابط پرعملدرآمد اور تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت میں اضافے سے ہی کوروناوائرس کے چیلنج سے نمٹاجاسکتاہے۔ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافے کے بارے میں ایک سوال پر اسدعمرنے کہاکہ کمزورمعیشت کے پیش نظرمکمل لاک ڈاﺅن کی پالیسی موثرنہیں ہوسکتی۔اگرمکمل لاک ڈاﺅن کی پالیسی اختیار کی گئی تویومیہ اجرت پرکام کرنے والے طبقے اورمحنت کشوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑے گا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*