بلوچستان کے تمام اضلاع میں کورونا کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد، 8794 تک جا پہنچی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے تمام 33اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی 357نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعدمتاثرہ افراد کی تعداد 8794ہوئی جبکہ مزید4افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوروناوائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بدھ کوسوراب ،بارکھان،شیرانی سے کورونا وائرس کے پہلے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کا پھیلا¶ صوبے کے تمام 33اضلاع تک ہوگیا ہے 19اضلاع سے 357نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں ابتک متاثرہ افراد کی تعداد8794ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں40109افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے31315افراد میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 180ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4تصدیق شدہ جبکہ 2مشتبہ افراد انتقال کرگئے جس کے بعدتصدیق ہلاکتوں کی تعداد93جبکہ مشتبہ افراد کی تعداد64ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں ابتک مقامی طور پر منتقل ہونے والے وائرس کی شرح 98فیصد ہے کوئٹہ میں ابتک6838 جعفرآباد میں266،قلعہ عبداللہ میں 147،چاغی میں147،مستونگ میں146،پشین میں 142،خضدار میں 127،لورالائی میں 102،لسبیلہ میں 96،قلعہ سیف اللہ میں 85،کیچ میں 70،ڈیرہ بگٹی 74،سبی میں 60،صحبت پور میں 52،قلات میں47،ژوب میں44،نوشکی میں 43،پنجگور اور جھل مگسی میں31،31،ہرنائی میں 18،نصیرآباد میں19،گوادر میں 13،زیارت میں 11جبکہ دیگر کا تعلق صوبے کے دیگر اضلاع سے ہے۔۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 28افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد3051ہوگئی ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*