آسانی سے دستیاب دوا کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے آزمانے کا فیصلہ

Coronavirus

لندن(م ڈ)سائنسدانوں نے دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب درد کش دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے آزمانا شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے گائیز اینڈ سینٹ تھامس ہسپتال اور کنگز کالج کے ماہرین کا ماننا ہے کہ دردکش اور ورم کش دوا ابروفن جسے پاکستان میں بروفن کے نام سے جانا جاتا ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کی سانس لینے کی مشکلات کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔انہیں توقع ہے کہ اس سستی دوا سے مریضوں کو وینٹی لیٹرز سے نکالنے میں میں بھی مدد مل سکے گی۔اس کلینیکل ٹرائل میں شامل 50 فیصد مریضوں کو ابروفن دی جائے گی جبکہ معمول کی نگہداشت بھی کی جائے گی۔اس ٹرائل کے دوران بازار میں عام دستیاب ابروفن کی جگہ خصوصی طور پر تیار کردہ دوا کا استعمال کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*