صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر حد تک جائیگی،چیف سیکرٹر ی بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹر ی بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ضروری اشیاءکی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے صوبہ بھر میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ عوام کو منافع بخش اور زخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول اور ملاوٹ شدہ اشیاءکی فروخت کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری صالح محمد ناصر، سیکریٹری انڈسٹریز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں پرائس کنٹرول مکینزم،گندم کی خریداری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیگی اور اس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیا ءسے لے کر عام استعمال کی چیزوں کے نمونے جمع کر کے لیبارٹری بھجوا دئیے جا ئیں تاکہ ان کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے اور ملاوٹ شدہ اشیاءکی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔انہوں نے اجلاس کی شرکاءکو ہدایت کی کہ صوبے کے ہر ضلع میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے سستا بازاروں کا انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول اور ملاوٹ شدہ اشیاءکی فروخت کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کی جائے جس میں ایسوسی ایشنز، سماجی کارکنوں اور عوامی نمائندوں کو شامل کیے جائیں کیونکہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام لانا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ پیر تک ہر حال میں گندم کی خریداری کویقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*