ہندوستانی غیر آئینی اقدامات کےخلاف بین الاقوامی سطح پر مہم چلائی جائےگی،عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو سوشل اور نیشنل میڈیا پر کشمیر کاز بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو وزیر اعظم کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت کے غیرآئینی اقدامات کے خلاف حکومتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، کشمیریوں کی نسل کشی کے معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے ، اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑوں گا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی اقدامات کوبھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا اور بھارتی اقدامات کے خلاف بین لاقوامی سطح پرمہم جاری رکھی جائےگی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارلیمانی وفود کو مختلف ممالک میں بھجوایا جائے گا، ساتھ ہی چین، روس اوراسلامی ممالک سے رابطے تیزکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلا س میں ندیم افضل چن اورفوادچوہدری نے بھی شرکت کی، البتہ وزیراعظم کے ترجمان کی فوری تبدیلی پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کا امن بری طرح متاثر ہو رہا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*