ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں، وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن(م ڈ)وائٹ ہاﺅس حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں، جی سیون سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔ مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا۔ وائٹ ہاﺅس حکام کا کہنا ہے واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر نے نریندر مودی سے کہا ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، مسئلے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔ مودی کشمیر پر ایک لفظ نہ بول سکے۔یاد رہے جی سیون اجلاس فرانس میں آج سے شروع ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*