کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف

را ولپنڈی (آ ئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ آزادی اور یومِ یکجہتی کشمیر پر کہا ہے کہ نہ ہی 1947میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے،پا ک فو ج کے شعبہ تعقات عا مہ (آ ئی ایس پی آ ر) کی جا نب سے بد ھ کے روز جا ری کر دہ بیان میں بتا یا گیا کہ آ رمی چیف نے یومِ آزادی اور یومِ یکجہتی کشمیر پر کہا ہے کہ نہ ہی 1947میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا،آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے۔ پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*