مودی کو پیغام دیتا ہوں آپکی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا، عمران خان

مظفر آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وقت آ گیا ہے کہ آپ کو سبق سکھائیں گے،ہم پوری طرح تیار ہیں، ساری قوم ایک پیج پر ہے ،نریندر مودی نے اسٹرٹیجک بلنڈر کردیا ہے،اس نے آخری کارڈ کھیل لیا ہے، یہ اب مودی کو بہت بھاری پڑے گا، انہوں نے کشمیر کو انٹرنیشنلائز کر دیا ہے، ہم دنیا کے ہر فورم میں جائیں گے، جو کشمیر میں ہوایہ مودی نے آخری کارڈ کھیلا ہے، اس کے بعد اب صرف کشمیر آزادی کی طرف جائے گا،میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی آواز دنیا میں اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ہمیں دنیا کو آر ایس ایس کے نظریے سے آگاہ کرنا ہے۔بدھ کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے بی جے پی اور نریندرمودی کی اصل شکل کو دنیا کے سامنے رکھا، ہم ایک نظریے کے خلاف کھڑے ہیں، یہ زیادہ خوفناک ہے، ہمارے سامنے خوفناک نظریہ کھڑا ہے، یہ آر ایس ایس کا نظریہ ہے، جس کا نریندر مودی بچپن کا ممبر ہے، اس نظریے کے پیچھے مسلمانوں سے نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا کسی نے کچھ نہیں کہا، یہاں سے ان کا نظریہ بڑھنا شروع ہوا، پھر اس نظریے سے بھارت میں آہستہ آہستہ اور پھیلنا شروع کردیا، مقبوضہ کشمیر میں اس نظریے کی وجہ سے ظلم کئے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی نے جو کارڈ کھیلا ہے یہ اس نظریے کا فائنل حصہ تھا، کیا ضرورت تھی کہ مقبوضہ کشمیر میں اتنی زیادہ فوج بھیجو اور پھر وہاں سے سیاحوں کو بھی نکال دو، یہ کیا کرنے جا رہے ہیں،یہ سب کو خوف ہے، نریندر مودی نے اسٹرٹیجک بلنڈر کردیا ہے،اس نے آخری کارڈ کھیل لیا ہے، یہ اب بہت بھاری پڑے گا مودی کو، انہوں نے کشمیر کو انٹرنیشنلائز کر دیا ہے،اب دنیا کی نظر کشمیر اور ہم پر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی آواز دنیا میں اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ہمیں دنیا کو آر ایس ایس کے نظریے سے آگاہ کرنا ہے، دنیا نہیں جانتی کہ یہ نظریہ اتنا خوفناک ہے، اس نظریے کا سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہو گا،جب ملک کا رول آف لاءختم ہوتا ہے تو ملک تباہ ہو جاتا ہے، بھارت میں ججز ڈرے ہوئے ہیں،بھارت کے پارلیمنٹیرینزڈر ڈر کر بات کرتے ہیں،آر ایس ایس کے غنڈے پھرتے ہیں، یہ بالکل نازی جرمنی میں ہوا کرتا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں مسلمان خوف میں رہ رہے ہیں،وہ سارے کہہ رہے ہیں کہ دو قومی نظریہ ٹھیک تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا ہے، یہ رکے کا نہیں بلکہ آگے جائے گا،یہ کشمیر تک نہیں رکے گا،ہمیں معلومات ہیں کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا پلان بنایا ہوا ہے، میں مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا،ساری قوم تیار ہے، مسلمان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرتا،ہم تیار ہوں گے جو آپ کریں گے ہم مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جب کسی قوم میں تباہی آتی ہے تو ان کے لیڈر میں تکبر میں آجاتا ہے، جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، ہم پوری طرح تیار ہیں، ساری قوم ایک پیج پر ہے، اب جو جنگ ہوگی اس کی ذمہ داری بین الاقوامی برادری پر ہوگی ،اقوام متحدہ کو پیغام ہے کہ سوا ارب مسلمان آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں،مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادیں اٹھا کر پھینکی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم دنیا کے ہر فورم میں جائیں گے، ہمارے سارے سفیر متحرک ہیں جو کشمیر میں ہوایہ مودی نے آخری کارڈ کھیلا ہے، اس کے بعد اب صرف کشمیر آزادی کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قوم قائداعظم کی مشکور ہے،نریندر مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وقت آ گیا ہے کہ آپ کو سبق سکھائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*