افغان فورسز کی کارروائی،15طالبان ہلاک،13 زخمی

کابل (م ڈ ) افغانستان میں فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 طالبان کو ہلاک اور 13 کو زخمی کر دیا، طالبان کے قبضے سے اے کے 47 اور 20 بم بھی برآمد کر لیے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 طالبان کو ہلاک جبکہ دیگر 13 کو زخمی اور ہلمند میں طالبان کمانڈر خاکسار کو گرفتار لیا ۔ طالبان کے قبضے سے اے کے 47 اور 20 بم بھی برآمد کر لیے ۔ عالمی میڈیاکے مطابق طالبان کی ہلاکتیں ایسے میں ہوئی ہیں کہ جب پاکستان میں افغان امن عمل کا اجلاس ہو رہا ہے اورافغانستان کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل ایک وفد، اس اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے شہر مری پہنچا ہے۔اس اجلاس میں پاکستان و افغانستان کے درمیان تجارتی تعاون کی تقویت اور افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جیسے مسائل کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم کی دعوت پر افغانستان کے صدر بھی رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*