پاکستان بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے‘میاں سلیم

لاہور(کامرس نیوز) انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی زندگی کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے،ےہ بحران کوئی دو چار ےا آٹھ ماہ میں نہیں آےا قوم ےہ خمےاز ہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے برداشت کر رہے ہیں ۔اپنے اےک بےان مےںمیاں سلیم نے کہا کہ بجٹ 2019-20 کو ملکی چیلنجز کی نظر سے دیکھا جائے تو ےہ بیلنس اور متوازن بجٹ ہے لیکن تاجر برادری اور عام شہری کے مسائل اتنے زےادہ بڑ ھ چکے ہیںکہ اس بجٹ میں بہت سارے عوامل مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔جس سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کے باعث معاشی صورتحال سمال ٹریڈرز اور تمام شہری کی برداشت سے باہر ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ پہلے اعلان کےا تھا کہ نان فائیلرز پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دےا جائے گا۔لیکن اس کا ذکر تک نہیں کےا گےا اسی طرح سیکشن B-40 اور B-39 کو ختم کر نے کا بھی اعلان نہیں کےا گےا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*