قومی ٹیم کا پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں نکلا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں نکلا،وزیراعظم نے بھی پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا تھا۔ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں نکلا،وزیراعظم نے بھی پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کے لئے پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں،فیصلہ سازی میں ہی ذہنی صلاحیت کی آزمائش ہوتی ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ جس ٹیم کا ٹمپرامنٹ اچھا ہوگا وہی جیتے گی،ذہنی طور پر مضبوط ٹیم ہی میچ جیتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*