سرفراز احمد نے وزیراعظم کا مشورہ نظر انداز کردیا

Sirfraz Ahmed

اولڈ ٹریفورڈ(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم عمران خان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں ، ورلڈ کپ 1992کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ سرفراز احمد ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیں۔میچ شروع ہونے سے آدھ گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میچ کا ٹاس جیتنے میں کامیاب بھی رہے لیکن انہو ں نے دنیائے کرکٹ میں بڑی اتھارٹی سمجھے جانے والے عمران خان کے مشورے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*