سال میں زیادہ آمدن، میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن (سپورٹس نیوز)رواں مالی سال میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے ایتھلیٹ میں ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی بن گئے، انھوں نے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑدیا۔امریکی جریدے فوربز نے سال میں زیادہ آمدن پانے والے 100ایتھلیٹ کی فہرست مرتب کی ، بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے گذشتہ 12ماہ میں 127ملین ڈالر بینک کھاتوں میں جمع کرکے سب سے منفرد مقام حاصل کرلیا۔رئیل میڈرڈ کو چھوڑ کو اطالوی کلب یوونٹس میں جانے والے ان کے ہم عصر کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں 109ملین ڈالر آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پیرس سینٹ جرمین میں شامل برازیلین اسٹار نیمار نے 105ملین ڈالر حاصل کرکے تیسری پوزیشن پائی۔گزشتہ برس اس فہرست میں ٹاپ پوزیشن پانے والے امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر اس بار فہرست میں جگہ نہیں بناسکے، ٹاپ 100ایتھلیٹ میں سرینا ولیمز واحد خاتون ہیں، جن کی آمدنی رواں برس 29.2 ملین ڈالر رہی، پانچ بار کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہیملٹن اور سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن انتھونی جوشا مشترکہ طور پر 13ویں نمبر پر ہیں، ان دونوں کی آمدنی یکساں طور پر 55 ملین ڈالر رہی۔امریکی جریدے نے فہرست کی تیاری میں جون 2018سے جون2019تک ایتھلیٹس کی آمدن کا جائزہ لیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*