پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے،معین خان

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے، ورلڈ کپ میں بولنگ کلک کرگئی تو ٹیم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر فارم میں ہے، ایسے میں عابد علی کی گنجائش بنانا مشکل ہوجاتا ہے، فخر اور امام بہتر کھلاڑی ہیں، ممکن ہو کہ ٹیم کی خاطر تلخ فیصلہ کرنے پڑ جائے لیکن عابد کے پاس آگے بھی کافی کرکٹ ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ نے کمال کیا اور ایک نئی امید دی ہے، بولنگ کلک کرگئی تو پاکستانی ٹیم کو کامیابیاں ضرور ملیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*