پی سی بی مصباح الحق کو انڈر19ٹیم کا کوچ بنانے کاخواہاں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا، توقع کی جارہی ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق یہ اہم ذمے داری اٹھا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ذمے داری اٹھانے سے معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کو یہ عہدہ سونپے کا خواہش مند ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک اعلی عہدے دار نے اس ضمن میں مصباح الحق سے رابطہ کیا ۔ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ دا ری دی جاسکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*