8 سالہ میکسیکن بچی کی بڑی کامیابی، نیوکلیئر سائنس پرائز جیت لیا

8-year-old Mexican Girl Wins Nuclear Sciences Prize For Her

میکسیکو سٹی(م ڈ)شمالی امریکی ملک میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی کو نیوکلیئر سائنس پرائز سے نوازا گیا ہے جس نے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والا ہیٹر تیار کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 سالہ سوشیل گوادا لوپے کروز کو نیشنل آٹو نومس یونیورسٹی آف میکسیکو کی جانب سے نیوکلیئر سائنس پرائز دیا گیا ہے۔ سوشیل نے ری سائیکل شدہ اشیا سے ایسا ہیٹر تیار کیا ہے جو پانی گرم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔یہ ہیٹر شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک غیر ضروری ڈیوائس ہے، تاہم سوشیل کا کہنا ہے کہ اس نے کچھ سوچ کر ہی یہ ڈیوائس ایجاد کی۔اس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس وسائل کم ہیں، وہ الیکٹرونک ہیٹر نہیں خرید سکتے چنانچہ وہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے لکڑیاں کاٹتے ہیں۔ یہ ہیٹر کم قیمت ہے اور یہ درختوں کو بچانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔سوشیل کے خاندان نے اسے یہ ڈیوائس چھت پر لگانے میں مدد دی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*