پاک فوج نے ہندوستان کا ڈرون مارگرایا

راولپنڈی(اے این این ) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا سرویلنس ڈرون مار گرایا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 150 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے گرائے گئے ڈرون کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر ایک سرویلنس ڈرون ہے جسے سرحدی نگرانی کےلئے استعمال کیا جا تا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے بدحواسی میں پے لوڈ گراکر چلے گئے جب کہ اگلے روز ایک بار پھر دراندازی کی بھارتی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور 2 بھارتی طیارے نہ صرف مار گئے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*