نیوز ی لینڈ حملے ،آسٹریلوی دہشتگرد ینٹن ٹیرینٹ کو 5اپریل تک ریمانڈ دیدیا

chrishcurch gunman shooter

کرائسٹ چرچ(آئی این پی ) کرائسٹ چرچ عدالت نے مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دیدیا، ریمانڈکے بعد دہشت گرد کو ساتھ آئس لینڈ شہر کے ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا،دائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے جس کو ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میںمساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔دائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے جس کو ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگرد پر قتل کے الزامات عائد ہیں جب کہ دیگر الزامات میں دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے بعد چارج کیا جائے گا۔سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹیرینٹ بے حسی سے بیٹھا رہا اور ندامت کے بجائے احمقانہ انداز میں مسکراتا رہا جب کہ اس نے ضمانت کے لیے بھی کوئی درخواست نہیں کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دیا گیا ہے جس کے بعد دہشت گرد کو ساتھ آئس لینڈ شہر کے ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*