نیوزی لینڈ میں نمازیوں کا قتل عام بدترین دہشتگردی ہے،سعودی فرمانبروا

ریاض(اے این این )سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں گذشتہ روز دو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل عام میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹر پر اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر بزدلادنہ اور وحشیانہ حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ عالمی برادری کو نفرت پھیلانے اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*