محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی 19مارچ کو منائی جائےگی

لاہور (شوبز نیوز )معروف اداکار و شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی 19مارچ کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائےگی، اس موقع پر قرآن خوانی ہو گی اور لاہور کے میاں میر قبرستان میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائےگی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار محمد علی ایشیاءکے 25بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں فلم ”چراغ جلتا رہا “ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*