لندن، مسجد کے باہر شرپسندوں کا حملہ،27سالہ مسلمان زخمی

London hammer attach outside masjid

لندن(م ڈ) نیوزی لینڈ کے بعد شرپسندوں نے برطانیہ میں قائم مسجد کے باہر حملہ کردیا جس کے باعث 27 سالہ مسلمان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن میں مسجد کے باہر شرپسندوں نے حملہ کیا، شرپسندوں نے مسجد سے باہر آنے والے نمازیوں پر فقرے بھی کسے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد سے باہر آنے والے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے شرپسندوں نے نفرت انگیز فقرے کسے اور حملے کی بھی کوشش کی۔حملہ آوروں نے مسجد کے باہر پارک کی گئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے، زخمی ہونے والے 27 سالہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین سفیدفارم شرپسند ملوث ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*