صحافت ریاست کا اہم ستون ہے ،ماضی میں اسے سنجیدہ نہیں لیا گیا ،میر ظہور بلیدی

mir zahoor buledi

کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیراطلاعات وہائر ایجوکیشن ظہوراحمدبلید ی نے کہا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں میڈیا کی حیران کن ترقی ، وسعت و ہمہ گیری نے دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے تو غلط نہ ہوگا۔یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ ہماری نوجوان نسل جنہوں نے ہمارے مستقبل کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے جرنلز م میں بہت محنت کر رہے ہیں، صحافت ریاست کا اہم ستون ہے بدقسمتی سے ماضی میں شعبہ صحافت پر کام نہیں کیا گیا لیکن موجودہ حکومت صحافت سمیت دیگر تمام شعبوں کی ترقی اور بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے انڈویوجول لینڈکے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے طلباءو طالبات کیلئے چھ روزہ ٹریننگ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی لالا عبدالرشید انڈویوجول لینڈ کے صوبائی کوآرڈینیٹر ہاشم کاکڑاور میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین فہیم بلوچ و دیگر پروفیسرز ،لیکچرارز ، شعبہ ابلاغیات کے طلباءو طالبات بھی موجود تھے، اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ میں خود بھی لاہور میں صحافت کا طالب علم رہا ہوں مجھے اندازہ ہے کہ یہ کتنا اہم شعبہ ہے لیکن بد قسمتی سے ماضی میں بلوچستان میں صحافت کو سنجیدہ نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ دنیا آگے نکال گئی ہے آج رائٹ ٹو انفارمیشن ہر جمہوری ملک میں لازمی جز ہے حکومت بلوچستان ایک ایسی باڈی بنائے گی جو رائٹ ٹو انفارمیشن پر عملدآرمد کرائے گی اور عوام کو جائز انفارمیشن فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف جزا ءو سزا کا قانون بلوچستان اسمبلی میں منظور کیا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کا ریونیو بڑھانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کے معدنی وسائل پر عوام کے حقوق محفوظ کرنے کیلئے بلوچستان اسمبلی میں بل لا کر ایکٹ منظور کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کا اپنا بنک بنا رہے ہیں جس سے تقریباً 2500 نوجوانو ں کو نوکریاں ملیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور ہو یا دیگر منصوبوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا مثبت کردار ادا کر رہا ہے ، تنقید کرنا بہت اچھی بات ہے بشرطیکہ کے تنقید برائے اصلاح ہو۔ ا±نہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے جس سے میڈیا سٹڈیز کے طلبہ وطالبات کو جدید صحافت سے متعارف کرانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے پروگراموں کے ذریعے ملک و صوبے کی تعمیر وترقی اور عوام میں آگہی و شعور بیدارکرنے کیلئے یونیورسٹی اور منتظمین کی کوششیں جاری رہیں گی ، قبل ازیں میڈیا اسٹڈیز کے چیئرمین فہیم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کو قابل اور مثبت صحافت کرنے والے نوجوان دیں ا±نہوں نے کہا کہ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر جاوید اقبال کی ذاتی دلچسپی سے آج بلوچستان یونیورسٹی کے میڈیا اسٹیڈیز ڈریپارٹمنٹ میں طلباءاور طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کیونکہ مستقبل میں صحافت ڈیجیٹل جرنلزم کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے صحافت میں تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے طالب علم تمام صلاحیتوں کے ساتھ تیار ہیںبعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے ٹریننگ کے شرکاءمیں اسناد تقسیم کیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*