دہشتگرد حملے میں 6پاکستانی شہید اور 3لاپتہ ہوئے ،نیوزی لینڈ حکام کی تصدیق

christchurch-new-zealand

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ حکام نے گزشتہ روز مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے تین لاپتہ ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید شامل ہیں۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں کے ناموں کا اعلان نیوزی لینڈ حکام نے کیا ، مزید 3 پاکستانی بھی لاپتہ ہیں جن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ لاپتہ افراد میں ذیشان رضا اور ان کے والد و والدہ شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈی این اے سے مزید تین افراد کی شناخت کی جائیگی ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ فیصلہ لواحقین کرینگے کہ میتیں پاکستان لانی ہیں یا نہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*