اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

کوئٹہ(آئی این پی ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے جس میں عدل و انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ ملک کو ترقی کی جانب لے کر جانا بھی شامل ہے۔وہ پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا، اس کا مقصد پاکستان کو اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے اور قوم کو ایک عظیم قوم بنانا ہے۔اوورسیرز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، جو زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی کامیابی میں سمندر پار پاکستانیوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔وزیراعظم عمران اوورسیرز پاکستانیوں کے مسائل حل کےحوالے سے پالیسی مرتب کررہے ہیں، پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں تاکہ ملک ترقی کرے اور روزگار کے مواقعے پیدا ہوں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر سہولت فراہم کر نے کی پالیسی پہ بھی عمل پیرا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں تحریک انصاف کو منظم کرنے میں چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان اور ظفر علی خان کی خدمات کوسراہا۔تقریب سے مرکزی میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان اور دیگر ممبر قومی اسمبلی نے بھی خطاب کیا،مقررین نے جدہ کے صدر احمد بشیر کو تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دی ۔اس موقعے پر خواتین ونگ کی صدر مریم شاہد کو مقرر کرنے کااعلان بھی کیاگیا۔اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں ورکرز سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*