آسٹریلیا، مسلمان مخالف سینیٹر کو نوجوان نے انڈا دے مارا،وڈیو وائرل

Australian senator egged thrown by a young man

میلبورن(م ڈ)آسٹریلیا کے نسل پرست اور مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کی جانب سے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا ذمہ دار پناہ گزینوں کو قرار دینے پر ایک نوجوان نے غصے میں آکر بطور احتجاج ان کے سر پر انڈا دے مارا۔اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک سفید فام نوجوان اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے سینیٹر کے قریب آیا اور ان کے سر پر انڈا دے مارا۔جس پر سینیٹر فوری طور پر مڑے اور لڑکے کو تھپڑ اور لاتوں سے مارنے لگے، جس پر آس پاس موجود لوگوں نے سینیٹر کو پکڑ کر قابو کیا۔جبکہ دیگر 2 افرد نے لڑکے کو بری طرح زدوکوب کر کے زمین پر بھینک دیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 49 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد سینیٹر فریسر نے ایک بیان جاری کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*