کرائسٹ چرج حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے،اردوگان

انقرہ(م ڈ) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرج حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، اسلام فوبیا اب حد سے بڑھ کر قتل عام میں تبدیل ہوگیا ہے، عالمی برادری اسلام فوبیا کیخلاف اقدامات کریں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرج میں مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کرائسٹ چرج حملہ مسلمان مخالف کارروائی ہے، دنیااسلام فوبیانہ صرف دیکھتی رہی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کیا۔ترک صدر کا کہنا تھا اسلام فوبیا اب حدسےبڑھ کرقتل عام میں تبدیل ہوگیا ہے، عالمی برادری خصوصامغربی ممالک اسلام فوبیاکیخلاف اقدامات کریں۔یاد رہے نیوزی لینڈکےشہرکرائسٹ چرچ میں 2مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،حملے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حملہ آوروں نے النور مسجد اور لِین وڈ میں نماز جمعے کے دوران نمازیوں کونشانہ بنایا۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی حملے کےوقت مسجدمیں موجودتھی تاہم وہ محفوظ رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*