پی ایس ایل فور کا فائنل (کل) کراچی میں کھیلا جائیگا، ٹرافی کی تقریب رونمائی(آج) ہوگی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) فور کا فائنل (کل)اتوار کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا جبکہ پی ایس ایل فور ٹرافی کی تقریب رونمائی(آج) ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔فائنل سے ایک روز قبل حنیف محمد ہائی پر فارمنس اکیڈمی پر کورئیر سروس کی جانب سے صبح 11بجے تقریب میں ٹرافی پی سی بی کے حوالے کی جائے گی،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان ٹرافی وصول کریں گے۔اس سے پہلے کراچی پہنچنے والی ٹرافی کو کورئیر کمپنی جلوس کی صورت میں ٹرافی اسٹیڈیم پہنچائے گی، کورئیر ادارہ کے مرکزی دفتر سے ٹرافی دس بجے صبح اسٹیڈیم روانہ ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*