پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے

Mehvish Hayat

کراچی(شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مہوش حیات کو ملنے والے سول اعزاز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو جب سے پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پرمہوش حیات کو تمغہ امتیازدینے کے خلاف مہم چل پڑی ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مہوش حیات نے آخر ملک کے لیے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مہوش حیات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیاہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے مہوش حیات کوتمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکام باتیں بناناہے لہٰذا اسے نظر انداز کریں۔گلوکار شہزادرائے نے کہا ہمیں مہوش حیات پر فخر ہے، بہت بہت مبارک ہو۔اداکارہ ارمینا خان نے مہوش حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا میں بغیر کسی تعصب کے اپنی ساتھی اداکاراو¿ں کے ساتھ کھڑی ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*