”عورت مارچ“ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث‘ رابی پیرزدہ نے اپنا حصہ ڈال دیا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے ’ عورت مارچ‘ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے۔ اسی بحث میں معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’ مجھے اپنے لبرل اور ماڈرن ہونے پر شرمندگی ہے، کیوں کہ میں کیسے ایک ایسے مرد کے خلاف ہو سکتی ہوں جو اللہ نے انسانوں میں اپنی پہلی تخلیق بنائی، جس مرد کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا، آپ عورت یہ مت بھولیں،باپ،بھائی کتنا پیارا تعلق ہے۔رابی پیرزادہ نے مرد حضرات کی مزید تعریف میں ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا ’ سب سے بڑھ کر تمام انبیاءمرد تھے اور میرے پیارے رسول (میری جان،مال،ماں،باپ،بچے قربان) ایک مرد تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*