تعلیم افراد کی شخصیت کا وہ سرمایہ ہے جس کا متبادل نہیں ،مٹھا خان کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر وزیراعلی برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم افراد کی شخصیت کا وہ عظیم سرمایہ ہے جس کا متبادل نہیں ہے تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسانی شخصیت کو نکھارتی ہے تعلیم کے بغیر کوئی شخص ترقی کے منازل تک پہنچ سکتا ہے نہ ہی کوئی قوم ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں تعلیم کو عام کرنے کے حوالے سے ایک وفد سے ملاقات میں کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح تعلیم کی ترقی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگ مجبوری کے تحت اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرواتے تھے مگر آج داخلہ کے لیے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں جو کہ ہماری حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کا منہ ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ژ وب میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایت سیل قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر حاضر استاد استانی اور ڈاکٹر سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں بڑتی جا ئیگی لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے تعلیم اور صحت کی طرف کوئی توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے آج شعبہ صحت اور تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کارکردگی اور ضرورت کی بنیاد پر سکولوں کو مڈل اور ھائی کادرجہ دے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*