ایران اوراسکی حامی ملیشیاﺅں کے انخلا سے شام کا بحران حل ہوگا،سعودی عرب

برسلز(م ڈ)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں جاری بحران کے حل کا مطلب ہے کہ وہاں سے ایران اوراس کی حامی ملیشیا کو نکال دیا گیا ہے۔برسلز میں شام کی تعمیر کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر نے کہا کہ شام میں دستور سازی کے بعد نئے سیاسی عمل پر سب کا اجماع ہے۔انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ شام کے مستقبل کے حوالے سے برسلز میں منعقدہ کانفرنس سے شام کے بحران کے دیر پا حل، خطے اور شام کے شام کے سیاسی تنازع کے حل میں مدد ملے گی۔ عادل الجبیر نے کہا کہ برسلزمیں ہونے والے اجلاس میں شام میں سیاسی بحران کے حل کے لیے دستوری کونسل کی تشکیل اور اس کے بعد ملک میں تمام نمائندہ قوتوں کے اشتراک سے سیاسی عمل شروع کرنے پر زور دیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*