افغانستان،القاعدہ کے ٹھکانے پر فضائی حملہ،30عسکریت پسند ہلاک

کابل(م ڈ)افغان فضائیہ کی شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی میں ملکی فضائیہ نے القاعدہ کے مبینہ ٹھکانے پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب سہولت کار شدت پسندوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے تھے۔افغان حکام کے مطابق ملکی فضائیہ کی ایک کارروائی میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے 30 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا تعلق کا حقانی نیٹ ورک سے ہونے کا دعوی کیا گیا ہے، تاہم طالبان ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے افغان امن مذاکرات قطر میں جاری ہیں جس میں امریکی نمائندے خلیل زلمے اور طالبان نمائندوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات قوی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*