مقامی کاٹن مارکیٹ ،روئی کے بھاو¿ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان

کراچی (کامرس نیوز)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاو¿ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان برقرار رہا جبکہ کاروباری حجم بھی نسبتا کم رہا۔ صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کا بھاو¿ فی من 7000 تا 8800 روپے، پھٹی کا بھاو¿ فی 40کلو 3000 تک 3800 روپے رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 8700 روپے کے بھا و¿پر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ چین اور امریکا کے اقتصادی تنازع میں کچھ نرمی آنے کی امید بتائی جاتی ہے اگر معاملہ سلجھ گیا تو دنیا میں کاروباری بحران ختم ہو جانے کی امید ہے اگر ایسا ہوا تو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری بحران کم ہوسکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*