معاشی خود کفالت ہی مسائل کا حل ،ٹیکسوں کا نظام بدلنا ہو گا

لاہور(کامرس نیوز )ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے اقتصادی پیکیجز سے مالیاتی بحران وقتی طور پر ٹل ضرور گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا،معیشت کو درپیش متعدد چیلنج اور خطرات بدستور برقرار ہیں، بحالی اور قرضوں پر انحصار کم کرنے کیلئے کاروبار دوست اور عدل پر مبنی ٹیکس پالیسی وضع کر نے کی ضرورت ہے‘ ٹیکسوں کے نظام میں عدل پر مبنی بنیادی اصلاحات کئے بغیر نہ تو پاکستان کی بیمار معیشت میں پائیدار بہتری آ سکتی ہے اور نہ ہی قرضوں پر انحصارکم ہو سکتا ہے، معیشت کی پائیدار بہتری کیلئے قومی بچتوں کا بڑھانا بھی ازحد ضروری ہوتا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے بنکوں کو پابند کرنا ہو گا کہ وہ معاہدے کے مطابق اپنے کھاتے داروں کو اپنے منافع میں شریک کریں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں معاشی خودکفالت کے لئے سی پیک کی تکمیل و فعالیت کے لئے شبانہ روز محنت کرنا ہوگی اور ملک کے تمام تر دیگر وسائل کو بھی بروئے کار لانا ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*