مجھ سمیت تمام بیٹسمین غلط شارٹس کھیل کر آﺅٹ ہوئے ‘سرفراز احمد

جوہانسبرگ (سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھ سمیت تمام بیٹسمین غلط شارٹس کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹنگ پر کام کیا جس کا نتیجہ ملا ہے۔سرفرازاحمد نے کہا کہ آخری 5 میں سے3 بیٹسمین غلط شارٹ لگاتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے،جنوبی افریقا میں بہت سنبھل کر بیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اوپر سے 2،3 وکٹیں جلدی گرنے کا نقصان ہورہا ہے، مجھے سنچری اور ٹیم کا مجموعی اسکور260 تک جانا چاہیے تھا، میں اور بابر اعظم مثبت بیٹنگ کا سوچ کر کریز پر موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*