فلم کا نام تبدیل کرنے پرعمران ہاشمی ہندوستانی سنسر بورڈ پر برس پڑے

ممبئی(شوبز نیوز)ناموربالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا نام تبدیل کیے جانے پر بھارتی سنسر بورڈ کے فیصلے کو مضحکہ خیز قراردےدیا۔بھارتی تعلیمی نظام میں موجود خرابیوں اور کرپشن سے متعلق بنائی گئی فلم ’چیٹ انڈیا‘ ان دنوں اپنے منفرد موضوع کے باعث خبروں میں ہے، فلم میں عمران ہاشمی نے مرکزی کردارادا کیا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں۔ عمران ہاشمی اپنی فلم کو لے کر بہت پ±ر امید ہیں کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پوری اترے گی، تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کانام تبدیل کرکے عمران ہاشمی کے غصے کو ہوا دے دی ہے۔اداکار عمران ہاشمی نے بھارتی سنسر بورڈ پر برستے ہوئے اس فیصلے کو مضحکہ خیز اور غیر منطقی (بے تکا ) قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا سنسر بورڈ نے الزام لگایا ہے کہ فلم کے نام کی وجہ سے بھارت کا منفی تاثر ابھررہا ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم جو دکھا رہے ہیں وہی نظام کا آئینہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*