طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں،20 طالبان ہلاک

شبرگان(م ڈ)افغانستان کے شمالی صوبے جاوزجان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں7سیکیورٹی اہلکار اور 9طالبان جاں بحق ہو گئے۔مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق اکچا ضلع میں طالبان انتہا پسندوں نے جاوزجان اور بلخ صوبے کو ملانے والی سڑک پر قائم ایک چیک پوائٹ پر حملہ کر دیا۔جس پر طالبان اور سرکاری سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے نتیجے میں16افراد ہلاک ہو گئے۔بلخ صوبے کے ضلعی گورنر غلام سخی صبحانی نے کہا ہے کہ اگر سرکاری کمک نہ پہنچتی تو طالبان جاوزجان کو بلخ اور سری پل صوبے سے ملانے والے پل کو اڑانے میں کامیاب ہو جاتے۔تاہم طالبان کی طرف سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*