ریٹائر منٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا آغاز کرونگا،چیف جسٹس

لاہور (یوپی آئی) پی ایف یو جے اور پی یو جے کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور لاہور وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنی ریٹائر منٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا آغاز کروں گا۔فری لیگل کلینک میں مظلوم، غریب اور بے سہارا افراد کو فری قانونی امداد دوں گا۔ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ہے۔پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لیکر جانا ہے۔پاکستان کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس کے ہر اوّل دستہ میں شامل ہوں گا ۔ چیف جسٹس سے غیر رسمی ملاقات میں، رانا محمد عظیم، شہزاد حسین بٹ، اشرف مجید، شاہد چوہدری اور محمد کلیم شامل تھے۔ صحافتی اداروں میں کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور ان کی نوکریوں کے تحظ کے لئے ریٹارمنٹ کے بعد بھی کرادرا ادا کروں گا۔نوائے وقت گروپ کا تحریک پاکستان میں اہم کردار تھا لہٰذا اسے بند نہیں ہونے دیں گے۔ وفد نے مختلف صحافتی اداروں میں کارکنوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا۔ یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*