ترکی نے فوج اور اسلحہ کی بھاری کھیپ شام کی سرحد پر روانہ کردی

انقرہ(م ڈ)ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے شام کی سرحد پر مزید فوج اور اسلحہ کی بھاری کھیپ روانہ کی ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں لوڈ کرنے کے بعدد وہ قافلہ شام کی سرحد سے متصل خطائی صوبے کو روانہ کردیا گیا ہے۔ترکی کی جانب سے شام کی سرحد پر دوسرے روز بھاری فوجی کمک روانہ کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ترکی نے شام کے شمالی شہر ادلب سے متصل سرحد پر بھاری مقدارمیں اسلحہ اور فوج تعینات کی تھی۔ ادلب کو شامی اپوزیشن کا سب سے برا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ادھرہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ وہ ترکی اور شامی کردوں کے درمیان کشیدگی میں کمی اور اچھے نتائج کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*