بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونےوالی نشست پر پولنگ آج ہوگی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ آج ہوگی پولنگ کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،صوبائی الیکشن کمشنرغلام اسرارنے کہا ہے کہ پولنگ صبح9سے شام4 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی سینیٹ کے انتخاب میں3امیدوارحصہ لے رہے ہیں اس موقع پر سیکورٹی کےلئے پولیس اورایف سی کے جوان تعینات کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی اورترسیل کاکام بھی مکمل کیاجاچکاہے الیکشن کوپرامن اورشفاف بنانے کےلئے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر مرحوم سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کےلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر غلام نبی مری اور جمعیت علماءاسلام کے سید واحد آغا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد حنیف سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہو گا یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے دو امیدوار نسیم الرحمان ملاخیل اور ڈاکٹر عنایت اللہ پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*