ایران، عراق کےساتھ قریبی اسٹریٹجک پارٹنر شپ جاری رکھے گا

تہران (م ڈ ) یرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے عراق کے سابق وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران، عراق کے ساتھ قریبی اسٹریٹجک پارٹنر شپ جاری رکھے گا۔ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امورحسین امیر عبداللہیان نے عراقی پارلیمنٹ کے رکن برائے خارجہ پالیسی اور سابق وزیر داخلہ محمد الغبان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی تعاون کی توسیع پر زوردیا۔ انہوں نے عراق کی نئی پارلیمنٹ اور حکومت کے کاموں کے باضابطہ آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےدونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر زوردیا۔عبداللہہیان نے امریکی فوجیوں کی شام سے عراق منتقلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک عراق کی سلامتی، ایران کی سلامتی کے مترداف ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*