پاک ایران گیس منصو بہ مکمل کئے بغیر بحران ختم نہیں ہو سکتا

لاہور(کامرس نیوز)ایران پاک فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصو بہ مکمل کئے بغیر گیس بحران ختم نہیں ہو سکتا، حکومت توانائی بحران حل کر نے میں سنجیدہ ہے تو پاک ایران گیس منصبو بے کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدا مات کر ے ، گیس بحران کی وجہ سے بڑی اور چھوٹی انڈسٹری بندہونے سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہور ہے ہیں جبکہ درآمدی آرڈرز بھی پورے کر نا مشکل ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران پاک فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یقینی طور پر ایران کے ساتھ تجارتی روابط کودر پیش مشکلات کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے، دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم اس وقت8ارب ڈالر ہے جس کو بڑھانے کیلئے پاک ایران بینکنگ مسائل جلدحل کر نے کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*