پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتہ اتار چڑھاو کا سلسلہ دیکھنے میں آیا

کراچی (کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتہ اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا اور مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس میںصرف24پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں23ارب روپے کی کمی ہوئی جب کہ28ارب روپے مالیت کے 60کروڑشیئرز کا کاروبار ہوا۔10تا14دسمبر پر مشتمل کاروباری ہفتے کا آغاز پیر کو مثبت انداز میں ہوا اور وزیر اعظم عمران خان سے بروکرز کی ملاقات کے زیر اثر سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس میں738پوائنٹس کا اضافہ ہوالیکن گلے تین دن مارکیٹ میں مندی چھائی رہی جس کے سبب انڈیکس میں1300پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*