مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاومیں استحکام رہا

کراچی (کامرس نیوز)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی محتاط خریداری کی وجہ سے روئی کے بھاو¿ میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ کاروباری حجم بھی نسبتا کم رہا صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاو¿ فی من 8000 تا 9100 روپے جبکہ پھٹی کا بھاو¿ فی 40 کلو 3000 تا 4000 روپے رہا جبکہ بلوچستان میں روئی کا بھاو¿ فی من 8300 تا 8400 روپے جبکہ پھٹی کا بھاو¿ فی 40 کلو 3600 تا 3900 روپے رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 8800 روپے کے بھاو¿ پر مستحکم رکھا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے کپاس کی سیزن جلدی ختم ہوگیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*