سگریٹ کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی کا نظام نصب کرنے کیلئے نیلامی موخر

اسلام آباد(کامرس نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سگریٹ کی پیداوار و سپلائی مانیٹر کرنے کیلیے 9 سال سے زیر التوا الیکٹرانیلی مانیٹرنگ کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کیلیے شروع ہونیوالانیلامی کا عمل پھر سے فوری طور پر منسوخ کردیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے بتایا کہ ایف بی آر نے تقریبا 9سال قبل سگریٹ، مشروبات اورسیمنٹ سمیت 5 شعبوں کی پیداواروسپلائی کی الیکٹرانیلی مانیٹرنگ و ٹریکنگ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم طویل تاخیر کے بعد پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلے اس سسٹم کو صرف سگریٹ سیکٹر کیلیے متعارف کروایا جانے کا فیصلہ کیا گیااور اس کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار دوسرے شعبوں تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*