جنوبی افریقہ کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دھچکا

کیپ ٹاون(سپورٹس نیوز)جنوبی افریقی فاسٹ بالر ورنن فلینڈر دائیں ہاتھ کا انگو ٹھا زخمی ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں،اس سے پہلے پروٹیز ٹیم آل راونڈر لنگی اینگیڈی کی خدمات سے بھی محروم ہے جوگھٹنے کے زخمی ہونے کے باعث فروری تک کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے ہیں اور اب جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے محض تین مکمل فٹ فاسٹ بالر ز ڈیل سٹین ،کگیسو ربادا اور ڈین اولیور کی خدمات حاصل ہوں گی ۔جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ اگر ان میں سے کوئی اورفاسٹ بالر بھی زخمی ہوگیا تو وہ نہیں جانتے کہ پھر کیا ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*