بیلجیئم پہلی مر تبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بن گیا

بھونیشور(سپورٹس نیوز) ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں بیلجیئم نے نیدرلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اتوار کو بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم اور نیدرلینڈ کی ٹیموں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ فائنل کے چاروں کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس دوران بھی میچ برابر رہا اور دونوں جانب سے 3، 3 پنالٹی شوٹ ضائع ہوئیں۔ پنالٹی شوٹ پر فیصلہ نہ ہونے کے باعث پنالٹی شوٹ آ ﺅٹ کا سڈن ڈیتھ سیشن ہوا جس میں بیلجیئم کے کھلاڑی کے کھلاڑی نے گول کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورلڈ کپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 1-8 سے شکست دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*